Skip to main content

Posts

روح یارم

Novel Name _میرے نصیب

 EPISODE=3&4 "وہ آپ سے ایک بات کرنی تھی." رات کو ایاز میر سونے کے لئے لیٹ گئے تو ثوبیہ بیگم اسکے پیر گود میں رکھ کر مالش کرواکر ہلکا ہلکا دبانے کر اسے متوجہ کرگئی.یہاں عورت کی صرف اتنی عزت تھی کہ وہ بچے پیدا کرکے اسے پال پوس کر بڑا کریں۔ شادی کی پہلی رات سے ہی عورت کو اسکی اوقات یاد دلائی جاتی ہے۔ یہ باور کروایا جاتا ہے کہ  اسکی اصل جگہ مرد کے پیروں میں ہوتی ہے۔۔ "ہال بولو" ایاز میر نے جمائی روکنے کی کوشش کرتے ہوئے اجازت دی۔ "سجاد بھائ نے پھر سے کال کرکے زرغونہ کے رشتے کی بات چھیڑ دی۔ میں نے آپ سے بات کرنے تک کا وقت مانگ لیا۔ اگر آپکی اجازت ہو تو کسی دن بلوا کر رضامندی دے دیں گے۔ زر کا فائنل ائیر چل رہا ہے ۔ تو پھر رخصتی کروادیں گے۔ اب تو ما شاءاللہ حسان( بھائی کا بیٹا) ایک اچھی کمپنی میں اچھی پوسٹ پر ہے۔ اور فرض ادا کرنے میں کوتاہی نہیں برتنی چاہیے۔ ویسے بھی یہ جو لڑکا آیا ہے۔ مجھے اسکی نگاہیں چھب رہی ہے۔ جس طرح زر کو دیکھ کر اسکی آنکھوں میں ایک عجیب سی الوہی چمک آجاتی ہے۔  مجھے ڈر ہے کہی ہماری آنکھوں میں دھول جھونک کر وہ کچھ غلط نا کر ڈالے." ایک ماں ...

Novel Name میرے نصیب

EPISODE=2   سر!! آئی تھنک یہ وقت مناسب نہیں ہوگا جانے کا. رات کے ڈھائی بج رہے ہیں. حویلی والے یقیناً سب سو رہے ہوں گے، تو........" "تو کیا مس شہری؟  اب اپنے گھر میں جانےکے لئے کونسے رولز فالو کرنے پڑتے ہیں. یا پھر دن کی روشنی میں وہاں قدم رکھنے پر پھول بچھا کر یا پھولوں کے ہار پہنا کر شاندار طریقے سے میرا استقبال کیاجائے گا." آہل نے درشتی سے بات کاٹ دی۔ "ڈرائیور کو بول دو گاڑی نکال دے." آہل نے اپنا سامان اور ضرورت کی تمام چیزیں پہلے سے بھجوائی تھی. "اوکے سر!! شہری نے مودبانہ سر ہلایا.اور پھر اگلے دس منٹ میں آہل یزدان کی گاڑی بمعہ دو اور گاڑیوں کے حویلی کے راستے پر گامزن تھی۔ گیٹ پر موجود گارڈز کو پہلے سے انفارم کیا گیا تھا. اسلئے بغیر کسی حیل و حجت کے اسکے لئے مین گیٹ کھول دیا گیا. تینوں گاڑیاں ایک ساتھ حویلی میں داخل ہوئی. ہر سو بکھری تاریکی بتا رہی تھی کہ حویلی کے مکین خواب خرگوش کے  مزے لےکر غفلت کی نیند سو رہے ہیں. گارڈز کو سرونٹ کوارٹرز بھیج کر وہ خود دادا سرکار کے روم میں آگیا. ہر چیز اسکے چوائس کےمطابق تھی. کوٹ صوفے پر پھینک کر شوز نکال کر رینک میں ...

Novel Name میرے نصیب

EPISODE=1 واٹ...  وکیل صاحب  بابا سرکار ایسا کیسے کر سکتے ہیں. جب حیات تھے تب ماہانہ لاکھوں اس منحوس کے اکاؤنٹ میں جمع کرواتے. اور اب وفات پا گئے, تو ہم سمجھے یہ چیپٹر کلوز ہوگیا ہوگا. مگریہاں تو اس کو آدھی وراثت کامالک بنا دیا گیا ہے. آخر کون ہے یہ آہل یزدان نامی بچھو جو ہمارا ہی حق ڈسے جا رہا ہے. خود تو منوں  مٹی تلے سو گئے بابا سرکار, اسے ہمارے سروں پر مسلط کرکے چھوڑ گئے. مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے کہ بابا سرکار نے ضرور خفیہ دوسری شادی کی ہوگی اور یہ آہل نامی بلا اسکا پوتا یا نواسا ہی ہوگا. کس طرح  کھلم کھلا بے انصافی کردی ہے بابا سائیں نے." ایاز میر منہ سے زہر اگل رہا تھا. "نہیں. وصیت کے مطابق عالم میر صاحب نے صرف ایک ہی شادی کی تھی وہ بھی آپ کی اماں حضور سے. مگر اس لڑکے کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں ہے، کہ کون ہے. کہاں سے آیا ہے. اور حاکم سرکار کے ساتھ اس کا کیا رشتہ ہے۔ مگر یہ لیگل کاغذات ہیں جس کے مطابق عالم سرکار کی آدھی جائیداد ان کے تینوں بیٹوں یعنی ایاز میر ، سلطان میر اور سب سے چھوٹے امان میر کے نام ہے. جبکہ آدھا حصہ آہل یزدان کے نام پر." وکیل جغفر قریشی ص...